z a bhutto aakhr e shab

5

Upload: rashid-butt

Post on 22-Jul-2016

235 views

Category:

Documents


3 download

DESCRIPTION

اکتوبر 1983ء اِک ہوائے کرم تھی کہ مجھے پیچنگ سے اُڑائے اُڑائے دہلی لے آئی۔ پندرہ دن کے ویزے پر ۔ اور اس کے بعد مجھے پاکستان میںاپنی دھرتی پر پاﺅں رکھنے تھے جہاں سے مَیں چھ سال پہلے اکتوبر 1977ءمیں نکلا تھا۔ فوج کے ہاتھوں ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ اُلٹے جانے کے لگ بھگ چار ماہ بعد تب پکڑ دھکڑ جاری تھی اور اب بھی، اتنے برسوں بعد ذہن کے کسی نہاں خانے میں یہ خدشہ موجود تھا کہ اپنی سر زمین پر قدم رکھتے ہی دھرنہ لیا جاﺅں۔ 1980ءمیں ایک دوست دہلی سے آتے ہوئے ایک کتاب لے آئے تھے If I am Assasinated ۔ یہ پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ میں ذوالفقار علی بھٹو کا آخری بیان تھااور دہلی کے ویکاس پبلشرز نے کتابی شکل میں شائع کیا تھا، ہندوستان کے معروف و ممتاز صحافی پر ان چوپڑا کے پیش لفظ کے ساتھ۔ پران چوپڑا گو ہندوستان کے ایک نامور صحافی اور ادیب تھے،تاہم انہیں برِصغیر کے وسیع تر تناظر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ 1921 ءمیں لاہور میں پیدا ہوئے۔ 1941ءمیں لاہور کے انگریزی روزنامے ”سول اینڈ ملٹری گزٹ“ سے صحافت کا آغاز کیا جو تقسیمِ ہند سے قبل برِصغیر کے بڑے، معتبراور شہرت یافتہ اخبارات میں شمار ہوتا تھا۔ پران چوپڑ

TRANSCRIPT